تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
13 اپریل 2015
وقت اشاعت: 12:37

قومی کرکٹ ٹیم کل سے فتح اللہ میں ٹریننگ کا آغاز کرے گی

جیو نیوز - ڈھاکا......پاکستان کرکٹ ٹیم بنگلادیش پہنچ گئی ہے،جہاں میزبان بنگلہ دیش سے مقابلے 17 اپریل سے شروع ہوں گے،قومی ٹیم کل سے فتح اللہ میں ٹریننگ کا آغاز کرے گی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم آج صبح کراچی سے ڈھاکا کےلئے روانہ ہوئی تھی جوساڑے تین گھنٹے کا سفر طے کرنے کے بعد ڈھاکہ پہنچی، روانگی سے پہلے ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کی،ان کا کہنا تھاکہ سینئرز کی کمی محسوس ہوگی۔پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان تین میچز کی ون ڈے سیریز 17 اپریل سے شروع ہوگی ۔24 اپریل کو سیریز کا واحد ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلا جائے گا،اور 28 اپریل سے دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز شروع ہو گی۔میچز کی تیاری کےلیے پاکستان ٹیم کل سے فتح اللہ میں ٹرینگ کرے گی،جہاں بدھ کو واحد پریکٹس میچ کھیلا جائے گا۔سیریز کے تمام میچز پاکستان کا پہلا اسپورٹس چینل جیوسوپر براہ راست نشر کرے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.