تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
14 اپریل 2015
وقت اشاعت: 9:16

اینٹیگا ٹیسٹ: انگلینڈ کے ویسٹ انڈیز کے خلاف پانچ وکٹ پر 341رنز

جیو نیوز - اینٹیگا .........اینٹیگا ٹیسٹ میں مڈل آرڈر بیٹسمینوں کی شاندار بیٹنگ کی بدولت انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پانچ وکٹ پر 341رنز بنالیے۔سر ویون رچرڈز اسٹیڈیم میں انگلش ٹیم کا آغاز مایوس کن انداز میں ہوا ۔34 رنز پر تین کھلاڑی پویلین لوٹ گئے لیکن پھر ایان بیل اور جو روٹ نے ٹیم کو سنبھال لیا۔روٹ 83 رنز بناکر آوٹ ہوئے۔بیل نے 143 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔آج دوسرے دن ،انگلش بیٹسمین بین اسٹاکس 71اور ٹریڈویل صفر سے اننگز کو آگے بڑھائیں گے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے کیمرروچ اور جیروم ٹیلر نے دو دو وکٹ حاصل کیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.