تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
14 اپریل 2015
وقت اشاعت: 18:5

پاکستان کرکٹ ٹیم کا ڈھاکا میں پہلا ٹریننگ سیشن

جیو نیوز - ڈھاکا ......پاکستان کرکٹ ٹیم آج ڈھاکا کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ٹریننگ کر رہی ہے،قومی ٹیم کل ٹور میچ کھیلے گی جبکہ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان پہلا ون ڈے 17 اپریل کو کھیلا جائے گا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم ایک روز پہلے بنگلا دیش پہنچی ہے، جہاں قومی ٹیم نے کھیلنی ہے ایک مکمل سیریز جس کا آغاز ہو گا ون ڈے میچز سے۔ٹیم پاکستان آج ڈھاکا کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ٹریننگ کر رہی ہے۔ گرین شرٹس کل فتح اللہ میں بی سی بی الیون کے خلاف ٹور میچ کھیلے گی،جس کے بعد 17 اپریل کو پاکستان اور بنگلا دیش کی ٹیمیں پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں آمنے سامنے ہوں گی۔ میدان ہو گا میر پور کا۔ اس میچ کو براہ راست نشر کرے گا پاکستان کا پہلا اسپورٹس چینل جیوسوپر۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.