تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
15 اپریل 2015
وقت اشاعت: 9:0

شعیب ملک ڈبلز ٹینس رینکنگ میں ثانیہ مرزا کی پہلی پوزیشن پر خوش

جیو نیوز - لاہور .....آل راونڈرشعیب ملک اپنی بیوی ثانیہ مرزا کی جانب سے خواتین کی ڈبلز ٹینس رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر بہت خوش ہیں۔ کہتے ہیں ثانیہ کی کامیابی پاکستان اور بھارت کے لئے اعزاز کی بات ہے۔شعیب ملک کا کہنا ہے ان کی بیوی ہونے کی حیثیت سے ثانیہ کی جیت پاکستان کی بھی جیت ہے۔ ثانیہ نے سو فی صد کارکردگی دکھا کر اپنے ملک کی نمائندگی کی۔ ان کی کامیابی سے نوجوانوں کو اپنا خواب پورا کرنے کا حوصلہ ملے گا۔ شعیب ملک کا کہنا ہے کہ ثانیہ سے شادی سے پہلے بھی انہیں ٹینس سے لگاو تھا لیکن اب وہ اس کھیل کو دل سے پسند کرتے ہیں اورثانِیہ کے سارے میچز دیکھتے ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.