16 اپریل 2015
وقت اشاعت: 3:50
ڈھاکہ: یاسر بنگلادیش کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر
جیو نیوز - ڈھاکا.......پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان شروع ہونے والی سیریز میں گرین شرٹس میدان میں اترنے سے پہلے ہی سے مشکلات کا شکار ہوگئی ہے۔ پہلے فاسٹ بالر سہیل خان ان فٹ ہوئے تھے، اور اب لیگ اسپنر یاسر شاہ بھی پریکٹس کے دوران انجری کے سبب ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے ہیں، ان کے ہاتھ کے انگوٹھے میں چوٹ آئی ہے۔ دوسری جانب ٹیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یاسر ٹیسٹ ٹیم کے اہم رکن ہیں، وہ ٹیم کے ساتھ ہی رہیں گے۔