16 اپریل 2015
وقت اشاعت: 5:47
اینٹیگا ٹیسٹ کے تیسرے روز انگلینڈ کے 3وکٹوں کے نقصان پر 116رنز
جیو نیوز - اینٹیگا........ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان جاری 3ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ اینٹیگا میں جاری ہے۔ آج تیسرے دن کا کھیل اپنے اختتام کو پہنچا تو انگلش ٹیم نے اپنی دوسری اننگز میں 38اوورز کھیل کر 116رنز بنائے اور اسکے 3کھلاڑی آئوٹ ہوئ اور کالی اندھی کی جانب سے جیروم ٹیلر نے 2وکٹیں حاصل کی ہیں۔ اس سے پہلے کالی اندھی، انگلش ٹیم کے 399رنز کے جواب میں 295رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی تھی، ٹیم کی جانب سے جیرمین بلیک وڈ جنہوں نے اپنی پہلی ٹیسٹ سنچری اسکور کی، وہ 112رنز کے اسکور کے ساتھ آخر تک ناٹ آئوٹ رہے تھے، جبکہ انگلش ٹیم کی جانب سے جیمز ٹریڈویل 4وکٹیں حاصل کرکے نمایاں بالر رہے۔