16 اپریل 2015
وقت اشاعت: 16:5
برطانوی اسنو بورڈر کی 1800 ڈگری پر اسپن، نیا عالمی ریکارڈ
جیو نیوز - روم......... برطانیہ کے بلی مورگن نے اسنو بورڈنگ میں پہلی بار اٹھارہ سو ڈگری کوآرڈپل کورک پلیٹ فارم عبور کرکے نیا ریکارڈ قائم کردیا۔ اٹلی میں ہونے والے اس شو میں بلی مورگن نے پلیٹ فارم عبور کرتے ہوئے فضا میں پانچ قلابازیاں کھائیں اور چار مرتبہ گھومے جو نیا ریکارڈ ہے، اس سے قبل یہ ریکارڈ یوکی کیڈانو کے پاس تھا جو مارچ میں ہونے والے ایونٹ میں سلوپ اسٹائل کے دوران فضا میں تین مرتبہ گھومنے میں کامیاب ہوئے تھے جبکہ وہ چار قلابازیاں بھی لگانے میں کامیاب نہیں ہوسکے تھے۔