تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
17 اپریل 2015
وقت اشاعت: 1:33

خیبر پختونخوا: خواتین کرکٹ ٹورنامنٹ میں ریحام خان مہمان خصوصی

جیو نیوز - پشاور........خیبر پختونخوا کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان ٹورنامنٹ کا فائنل پشاور اور مردان ڈویژن کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔ کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کرنے کی تقریب میں سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ریحام خان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کی خواتین ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواسکتی ہیں۔ چھکے اور چوکے کرکٹ میچ میں دلچسپی کا سامان ہوا کرتے ہیں اور یہ سامان میسر آیا۔ مردان کے عبد الولی خان یونیورسٹی میں جہاں ایک فلاحی ادارے کے تعاون سے خواتین کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔ صوبہ کے پانچ اضلاع کی ٹیموں کے درمیان لیگ سسٹم کے تحت کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ کا فائنل پشاور اور مردان کی ٹیموں کا درمیان کھیلا گیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.