تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
17 اپریل 2015
وقت اشاعت: 2:5

لاہور پولیس نے پنجاب کانسٹیبلری کو شکست دیکر کبڈی ٹورنامنٹ جیت لیا

جیو نیوز - لاہور.........لاہور پولیس صرف جرائم پیشہ افراد کے خلاف ہی ان ایکشن میں نہیں رہتی۔ کھیلوں کے مقابلوں میں بھی بھرپور حصہ لیتی ہے۔ کبڈی کے ایک میچ میں پنجاب کانسٹیبلری کو 9 پوائنٹس سے شکست دے کرلاہور پولیس نے کبڈی ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا۔ فائنل کھیلا گیا لاہور پولیس اور پنجاب کانسٹیبلری کی ٹیموں کے درمیان، دونوں ہاف میں لاہور پولیس کے جوان چھائے رہے۔ تماشائی ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے اور کھلاڑیوں کو داد دیتے رہے۔ سخت مقابلے کے بعد لاہور پولیس کی ٹیم نے پنجاب کانسٹبلری کو 9 پوائنٹس سے شکست دے دی۔ ایس ایس پی آپریشنز باقر رضا نے جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.