تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
18 اپریل 2015
وقت اشاعت: 10:44

فاسٹ بولر احسان عادل ہیمسٹرنگ انجری کا شکار

جیو نیوز - ڈھا کہ.......بغیر کوئی میچ کھیلے فاسٹ بولر احسان عادل انجری کا شکار ہوگئے۔وہ بنگلادیش کے خلاف ون ڈے سیریز کے بقیہ میچز سے آؤٹ ہوگئے ہیں۔پاکستانی فاسٹ بولر احسان عادل نے بنگلادیش میں نہ پریکٹس میچ کھیلا ،نہ ہی وہ پہلے ایک روزہ میچ میں پلینگ الیون کا حصہ تھے، لیکن اس کے باوجود ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے،ون ڈے سیریز سے باہر ہونے کے بعد وہ آج شب وطن واپس پہنچ رہے ہیں۔دوسری جانب پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کھلاڑی کل لاہور سے براستہ بنکاک ڈھاکہ روانہ ہورہے ہیں۔ اُن میں کپتان شاہد آفریدی، احمد شہزاد، مختیار احمد، سہیل تنویر اور عمر گل شامل ہیں۔پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان واحد ٹی ٹوئینٹی 24اپریل کو ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.