تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
19 اپریل 2015
وقت اشاعت: 2:43

فلوریڈا: شہریوں کی سمندر پر سات میل طویل پل پر روایتی دوڑ

جیو نیوز - نیو یارک........امریکی ریاست فلوریڈامیں سیکڑوں شہریوں نے سمندر پر بنے سات میل طویل پل پر روایتی دوڑ میں حصہ لیا۔ بحر اوقیانوس اور خلیج میکسیکو پر بنے سات میل طویل پل پر روایتی دوڈ کا یہ انوکھا مقابلہ ہر سال ہوتا ہے۔ اس سال بھی 1500افراد نے حصہ لیا۔ ریس میں فلوریڈا کے ایتھلیٹ مسلسل دوسرے سال سب سے آگے رہے۔ مردوں میں جوش پیٹرسن نے یہ فاصلہ 39منٹ 18سیکنڈز میں طے کرکے مقابلہ جیت لیا، جبکہ لورا ڈیبیلا نے 42منٹ 55سیکنڈز میں فاصلہ طے کرکے سب خواتین کو پیچھے چھوڑ دیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.