تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
20 اپریل 2015
وقت اشاعت: 17:15

ڈھاکا:تیسرا ون ڈے، پاکستان ٹیم نے آج ٹریننگ میں حصہ لیا

جیو نیوز - ڈھاکا.........بنگلادیش کے خلاف ون ڈے سیریز میں دو صفر سے شکست کے بعد پاکستان ٹیم نے ڈھاکا میں بھرپور پریکٹس کی۔ فاسٹ بولر راحت فٹنس مسائل سے دوچار ہوگئے ہیں، ذرائع کے مطابق وہ ہمیسٹرنگ انجری کا شکار ہیں،اُنہوں نےآج ٹریننگ میں حصہ نہیں لیا۔ تجربہ کار فاسٹ بولر عمرگل نے ٹیم جوائن کرلی ہے،فاسٹ بولر کی تیسرے ون ڈے میں شرکت متوقع ہے۔ بیٹسمینوں نے نیٹ پر بیٹنگ کی پریکٹس کی۔ بنگلادیشی ٹیم نے سیریز جیتنے کے بعد آرام کو ترجیح دی۔ دوسری جانب شاہد آفریدی کی قیادت میں پاکستان ٹی 20ٹیم کے کھلاڑی ڈھاکا پہنچ گئے ہیں۔ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان واحد ٹی ٹوئنٹی 24 اپریل کو کھیلا جائےگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.