21 اپریل 2015
وقت اشاعت: 15:47
محمد حفیظ اور جویریہ ودود کا بالنگ ایکشن کلیئر ہو گیا :آئی سی سی
جیو نیوز - لاہور........پاکستانی کرکٹ شائقین کے لیے خوشخبری ہے کہ محمد حفیظ کا بالنگ ایکشن کلیئر ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس حوالے سے آئی سی سی نے پی سی بی کو باضابطہ طور پر آگاہ کردیا ہے۔ آئی سی سی نے آل راؤنڈر محمد حفیظ اور جویریہ ودود کے ایکشن کو قرار دے دیا ہے۔محمد حفیظ کو لائف لائن مل گئی، وہ کل بنگلا دیش کے خلاف تیسرے ون ڈے میں بولنگ کرسکیں گے۔ ممکن ہے یہ لائف لائن ٹیم کیلئے بھی ہو جوسیریز تو گنوا چکی مگر اب اسے رینکنگ کو گرنے سے بچانا ہوگا۔ حفیظ کا ایکشن اس وقت قانونی قرار دیا گیا جب فاسٹ بولر ایک ایک کرکے ان فٹ ہوتے جارہے تھے اور حفیظ خود ناکام بیٹسمین ثابت ہورہے تھے،لیکن آئی سی سی نے دو روز پہلے ہی حفیظ کے ایکشن کو کلیئر قرار دے کر پاکستان ٹیم کو سنبھلنے کا موقع دیا ہے۔ گزشتہ سال نومبر میں سری لنکا کے خلاف سیریز میں حفیظ کے ایکشن کو غیر قانونی قرار دے کر انہیں بولنگ سے روک دیا گیا تھا۔ 9 اپریل کو حفیظ نے چنئی میں بائیو مکینگ ٹیسٹ دیا جس میں ان کا ایکشن درست قرار پایا، ان کے ساتھ ہی پاکستان ویمن ٹیم کی آل راوـنڈر جوریہ ودو دکا ایکشن بھی آئی سی سی نے قانونی قرار دیا ہے جنہیں 2010ءمیں بولنگ سے روک دیا گیا تھا۔