22 اپریل 2015
وقت اشاعت: 3:0
ڈھاکہ: پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان آخری ون ڈے آج ہوگا
جیو نیوز - ڈھاکہ.........پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان جاری 3میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کا تیسرا اور آخری میچ ٓآج میرپور، ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔ گرین شرٹس پہلے ہی سیریز میں 2-0کی ناکامی سے دوچار ہو چکی ہے، سیریز میں وائٹ واش اور اپنی ون ڈے کی ساتویں پوزیشن کو بچانے کے لیے آخری میچ میں ہوم ٹیم بنگال ٹائیگرز کو شکست لازی دینا ہوگی۔ میچ پاکستان کے وقت کے مطابق میچ دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہوگا اور جیو سوپر سے براہ راست نشر کیا جائے گا۔