22 اپریل 2015
وقت اشاعت: 18:19
سعید اجمل اور سرفراز احمد کو ڈراپ نہیں کیا آرام دیا،اظہر علی
جیو نیوز - میرپور.......پاکستان ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہا ہے کہ سعید اجمل اور سرفراز احمد کو ڈراپ نہیں کیا آرام دیا،سرفراز احمد نے خود آ کر کہا کہ اگر کسی کو موقع دینا ہے تو ایسا کرلیں۔ اظہر علی کا پریس کانفرنس میں مزید کہنا تھا کہ ذاتی پرفارمنس کی اہمیت نہیں،شکست سے مایوسی ہوئی،کھلاڑیوں کو ذمے داری کا احساس کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کوچنگ اسٹاف بتا سکتا ہے،کھیلنا کھلاڑیوں کا کام ہے،بنگلا دیشی ٹیم پہلے سے بہتر ہوئی ہے۔