24 اپریل 2015
وقت اشاعت: 13:22
ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا بنگلا دیش کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
جیو نیوز - ڈھاکا........... پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بنگلادیش کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ پچ اچھی لگ رہی ہے، بیٹنگ کریں گے ، 160 ایک اچھا ٹوٹل ہوگا۔