25 اپریل 2015
وقت اشاعت: 6:36
بھارت :چھ سال کا بچہ سینے پر گیند لگنے سے چل بسا
جیو نیوز - حیدر آباد........کرکٹ کی دنیا سے ایک اور افسوسناک خبر آئی ہے۔بھارت میں چھ سال کا بچہ سینے پر گیند لگنے سے چل بسا۔بھارتی ریاست حیدرآباد میں چھ سال کا ٹی ومشی کرشنا اپنے گھر کے قریب پڑوسیوں کے ساتھ کرکٹ کھیل رہا تھا۔اس دوران بلے باز نے زوردار شاٹ مارا اور گیند سیدھی کرشنا کے سینے پرلگی ۔گیند لگتے ہی بچہ گر گیا،اسے فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا جہاںدوران علاج اس کی موت واقع ہو گئی۔اس سے پہلے بھارتی ریاست بنگال کا نوجوان کرکٹر انکت کیشری کرکٹ کے میدان میں چوٹ لگنے سے ہلاک ہو گیا تھا،جب کہ گذشتہ نومبر میں آسٹریلیوی کرکٹر فلپ ہیوز کی المناک موت نے دنیائے کرکٹ کو افسردہ کر دیا تھا۔