تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
26 اپریل 2015
وقت اشاعت: 14:4

زمبابوے ٹیم کی پاکستان آمد، تصدیق چوبیس گھنٹوں میں ہو گی

جیو نیوز - لاہور.........زمبابوے کی کرکٹ ٹیم پاکستان کے دورے پر آئے گی یا نہیں، اس بارے میں اگلے چوبیس گھنٹوں میں تصدیق ہوجائے گی، زمبابوے کی کرکٹ ٹیم کے رہائشی اخراجات اور کھلاڑیوں کی میچ فیس پاکستان کرکٹ بورڈ برداشت کریگا۔ ذرائع کے مطابق زمبابوے کرکٹ یونین نے پاکستان کے دورے کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ سے پانچ لاکھ ڈالر طلب کیے ہیں، اس رقم میں کھلاڑیوں کی میچ فیس اور ایئر ٹکٹس بھی شامل ہیں، زمبابوے کرکٹ یونین دورہ پاکستان کے حوالے سے تصدیق اگلے چوبیس گھنٹوںمیں کرے گی، پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تمام میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہوں گے، دورے میں زمبابوین ٹیم تین ایک روزہ اور دو ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی، ذرائع کے مطابق زمبابوے کی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی لاہور کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں قیام کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.