27 اپریل 2015
وقت اشاعت: 9:49
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی پی سی بی پر تنقید
جیو نیوز - اسلام آباد........پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان نے سوشل میڈیا پر پاکستان کرکٹ بورڈ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔عمران خان نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ زوال پذیر ہے۔ ڈومیسٹک نظام کو بدلنے کی ضرورت ہے، انھوں نے کہا کہ 35 سال سے ڈومیسٹک کرکٹ کے ڈھانچے کی درستی کی بات کر رہا ہوں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کو غیر پیشہ وارانہ انداز سے چلایا جارہا ہے۔ بورڈ میں وہ لوگ شامل ہیں جنہیں کرکٹ کا کوئی تجربہ نہیں، اُنہوں نے کہا کہ پاکستان کے ڈومیسٹک کرکٹ میں بہت خامیاں ہیں جنھیں دور کرنے کی ضرورت ہے۔