تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
14 مئی 2015
وقت اشاعت: 20:59

زمبابوے سیریز کو بچانے کیلئے پی سی بی کی کوششیں جاری

جیو نیوز - لاہور......زمبابوے سیریز کو بچانے کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کی کوششیں جاری ہیں۔ زمبابوے کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ وہ اپنی ٹیم پاکستان بھیجنا چاہتے ہیں لیکن حکومت اجازت نہیں دے رہی،کل تک جواب دیں گے۔ دورہ منسوخ ہونے کی اطلاعات پر ماہرین اور تجزیہ کاروں نے اپنی آراء کا اظہار کیا ہے۔جیونیوز سے گفتگو کرتےہوئے رمیز راجہ نے کہا کہ کرکٹ زمبابوے نےفیصلہ جلد بازی میں کیا۔ انہوں نےدورہ منسوخ کرکے زیادتی کی ہے۔ سابق کپتان محمد یوسف کی رائےمیں زمبابوے کی ٹیم کا نہ آنا، انتہائی افسوسناک ہے، یہ پاکستان کرکٹ کے لئے دھچکہ ہے۔ سیاسی تجزیہ کار طلعت حسین کہتے ہیں کہ دہشت گردی کے ایک حملے نے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ ختم کی تھی اور اب ایک اور حملے کے باعث بحالی رک گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.