15 مئی 2015
وقت اشاعت: 7:31
پاکستان ہاکی ٹیم جنوبی کوریا کے دورے پر روانہ ہو گئی
جیو نیوز - لاہور......پاکستان ہاکی ٹیم ادھار کی رقم پر جنوبی کوریا کے دورے پر روانہ ہو گئی ہے ۔ دونوں ممالک کے درمیان چار میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی ۔اولمپک کوالیفائنگ راونڈ کی تیاری کے لیئے پاکستان ہاکی فیڈریشن کا قومی ہاکی ٹیم کو ادھار کی رقم پر بیرون ملک بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ آسٹریلیا کادورہ بھی ادھار کی رقم پر ہوا تو اب قومی ٹیم چار میچوں کی سیریز کھیلنے کے لیئے جنوبی کوریا روانہ ہو چکے ہے ۔ اس دورے پر بھی کھلاڑیوں کو ڈیلی الاونس سے محروم ہونا پڑے گا ۔ انہیں اس دلاسے کے ساتھ کوریا بھیجا گیا ہے کہ جلد فنڈز ملتے ہو ئے ان کے بقایا جات ادا کر دیئے جائیں گے ۔ پاکستان اور کوریا کی ٹیموں کے درمیان 18، 20، 22 اور 24 مئی کو میچز کھیلے جائیں گے۔