15 مئی 2015
وقت اشاعت: 8:20
زمبابوے کرکٹ ٹیم پاکستان آرہی ہے یا نہیں، فیصلہ آج ہو جائے گا
جیو نیوز - لاہور......زمبابوے کی کرکٹ ٹیم پاکستان آ رہی ہے یا نہیں ؟؟؟ اس کا فیصلہ آج ہو جائے گا ۔پی سی کے چیرمین شہریار خان کہتے ہیں کہ کرکٹ زمبابوے دورہ کے حق میں ہےلیکن ان کی حکومت ایسا نہیں چاہتی۔زمبابوے کرکٹ آج سہ پہر رتک پاکستان کرکٹ بورڈ کو آگاہ کرے گی کہ وہ پاکستان کا دورہ کرے گی یا نہیں ۔دونوں بورڈ مسلسل ایک دوسرے سے رابطے میں ہیں اور زمبابوے کرکٹ کو حکومت کی جانب سے گرین سنگل کا انتظار ہے۔کراچی میں حالیہ دہشت گردی کے واقع کے بعد گزشتہ روز زمبابوے نے پاکستان کا دورہ منسوخ کردیا تھالیکن کچھ ہی دیر بعد فیصلہ واپس لیکر پاکستان آنے کی امید روشن کردی ۔شیڈول کے مطابق زمبابوے ٹیم کو 19مئی کو لاہور پہنچنا ہے جہاں وہ پاکستان کے خلاف دو ٹی ٹوئینٹی اور تین ون ڈے میچز کی سیریز کھیلے گی۔