6 اگست 2015
وقت اشاعت: 14:39
زمبابوے کے خلاف ٹیم کا اعلان ایک دو روز میں کردیا جائے گا، ہارون رشید
جیو نیوز - لاہور......زمبابوے کے خلاف سیریز کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان ایک دو روز میں کردیا جائے گا،کوچ اور کپتان سے مشاورت مکمل کرلی گئی ہے۔چیف سلیکٹر ہارون رشید نے جیو نیوز کو بتایا کہ سلیکشن کمیٹی روزانہ فیصل آباد میں کھلاڑیوں کے ناموں پر غور کررہی ہے، کوچ وقار یونس اور ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی سے مشاورت کرلی گئی ہے جبکہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی سے ٹیلی فون پررائے لی جائے گی ، زرائع کے مطابق سابق کپتان شعیب ملک اور کامران اکمل کے ٹیم میں شامل کئے جانے کا امکان ہے ،ہارون ریشد نے کہا کہ سپر ایٹ ٹی ٹوئنٹی کے سیمی فائنل کے بعد ٹیم کا اعلان کیا جائے گاسیمی فائنل 17مئی کو کھیلے جائیں گے۔