6 اگست 2015
وقت اشاعت: 14:39
نواک جوکووچ روم ماسٹر ٹینس کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے
جیو نیوز - روم........ٹاپ سیڈ سربیہ کے نواک جوکووچ جاپان کے کائی نیشی کوری کو شکست دیکر روم ماسٹر ٹینس کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ روم جاری ٹینس ٹورنامنٹ میں ٹاپ سیڈ نواک جوکووچ نے جاپان کے کائی نیشی کوری کے خلاف پہلا سیٹ چھ تین سے جیت لیا،دوسرے سیٹ میں جاپانی کھلاڑی نے کم بیک کرتے ہوئے چھ تین سے کامیابی حاصل کی ،تیسرے اور فیصلہ کن سیٹ میں جوکووچ نے کائی نیشی کوری کو چھ ایک سے ہراکر فائنل فور میں جگہ بنالی،جہاں انکا مقابلہ اسپین ڈیوڈ فیرر سے ہوگا ،ڈیوڈ فیرر نے گوفن کے خلاف چھ دو چار چھ اور چھ تین سے ہرا دیا۔