تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
6 اگست 2015
وقت اشاعت: 14:39

زمبابوے سے سیریز کیلئے ٹکٹوں کی فروخت شروع

جیو نیوز - لاہور......6سال بعدپاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہونے جا رہی ہے۔19مئی کوزمبابوےکی کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچےگی جو یہاں 2ٹی ٹونٹی اور 3ون ڈے میچزکھیلےگی ۔اس سلسلے میں ٹکٹوں کی فروخت لاہور میں شروع ہو گئی۔ کفرٹوٹا خدا خداکرکے شائقین کرکٹ کا طویل انتظارختم پاکستان میں سجیں گےاب پھر سے انٹرنیشنل کرکٹ کےمیلے۔یہ جمودتوڑنے کا سہرا سج رہا ہے زمبابوے کے سرجس کی کرکٹ ٹیم 19مئی کو پاکستان پہنچ رہی ہے۔ٹکٹوں کی فروخت مقامی بیکری پرشروع ،کرکٹ کےمتوالے ٹولیوں کی شکل میں ٹکٹیں خریدنےکیلئےآ رہےہیں،ٹکٹ کی قیمت 150 سے 15سو روپے تک رکھی گئی ہے ۔ٹی ٹونٹی میچز کےلیے وی آئی پی انکلوژرکی ٹکٹ 15سو۔وی آئی پی کےقریبی انکلوژر کی ٹکٹ 500 جبکہ جنرل انکلوژر کی ٹکٹ کی قیمت250 روپےمقررکی گئی ہے ۔ون ڈے میچز کےلیےٹکٹوں کی قیمت150اور ایک ہزار300روپے ہے۔زمبابوے کی کرکٹ ٹیم قذافی اسٹیڈیم لاہور میں 22 اور 24 مئی کو 2ٹی ٹونٹی میچز کھیلنے کےعلاوہ 26،29 اور 31مئی کو 3ون ڈے میچز کھیلے گی۔یہ ٹیم یکم جون کو واپس اپنے وطن روانہ ہو جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.