6 اگست 2015
وقت اشاعت: 14:59
زمبابوے ٹیم کو اسٹیٹ گیسٹ کا درجہ حاصل،سیکیورٹی پلان تبدیل
جیو نیوز - لاہور......زمبابوےکی کرکٹ ٹیم کو دورہ پاکستان کےدوران اسٹیٹ گیسٹ کادرجہ دیا جائیگا،ٹیم کی تحفظ کیلئے سیکیورٹی پلان تبدیل کردیا گیا ہے ،اس حوالے سے لاہور میں پولیس کی فل ڈریس ریہرسل ہوئی ۔زمبابوےکی کرکٹ ٹیم 19مئی کو دورہ پاکستان پر لاہورپہنچ رہی ہے،ٹیم کو اسٹیٹ گیسٹ کا درجہ دیاجائیگا،ٹیم کی سیکیورٹی یقینی بنانے کیلئےپولیس نےفل ڈریس ریہرسل کی،جس میں ایلیٹ فورس کی گاڑیوں اور پولیس کی بھاری نفری نےحصہ لیا۔ڈی آئی جی آپریشنزڈاکٹر حیدر اشرف کا کہناتھاکہ ٹیم کی آمد اور ہوٹل سے اسٹیڈیم تک سفر کے دوران ٹریفک مکمل طور پر معطل رہیگی۔زمبابوےکی ٹیم کو پولیس کی 6 ہزار جوان حصارمیں لئے رکھیں گے ، ایلیٹ فورس کی 100سےزائد گاڑیاں قافلے کے ساتھ ساتھ ہونگی،3 ہزار نفری اسٹیڈیم کے اندر ہو گی،جبکہ ہیلی کاپٹرز ہوٹل اور اسٹیڈیم میں فضائی نگرانی کرینگے۔ پولیس کی فل ڈریس ریہرسل علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ سےشروع ہو کرمقامی ہوٹل پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔