7 اگست 2015
وقت اشاعت: 12:21
زمبابوےٹیم کا دورہ:پنجاب حکومت نےوفاق سےہیلی کاپٹرمانگ لیا
جیو نیوز - لاہور......زمبابوےکرکٹ ٹیم کے دورے کے سلسلے میں حکومت ِ پنجاب نے وفاقی وزارت داخلہ سے ہیلی کاپٹر مانگ لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے پنجاب حکومت کوسیکیورٹی کیلئے ہیلی کاپٹر کے استعمال سے گریز کا مشورہ دیا ہے۔وفاقی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹرکی موجودگی زیادہ توجہ حاصل کرے گی،زیادہ ترسیکیورٹی کوخفیہ رکھا جائے،کھلاڑیوں کی سیکیورٹی کو فول پروف بنایا جائے، سیکیورٹی زیادہ ہوگی توکھلاڑیوں کو بھی مشکل ہوگی۔وفاقی وزارت داخلہ نے پنجاب حکومت کو یقین دہانی کرائی ہے کہ مہمان ٹیم کی سیکیورٹی کے لیے ہرممکن تعاون کریں گے۔