تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
7 اگست 2015
وقت اشاعت: 20:5

کرکٹ سیریز:زمبابوے اور پاکستان کی آئی سی سی کوتصدیق

جیو نیوز - دبئی .......زمبابوے اورپاکستان کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو دورے کی تصدیق کے بارے میں بتادیا ہے جبکہ زمبابوین ٹیم کے کوچ ڈیو واٹمور کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان آکر پُرانے دوستوں سے ملنے کے منتظر ہیں۔زمبابوے کرکٹ یونین اور پاکستان کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو خط تحریر کیے ہیں، جس میں زمبابوے کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے بارے میں تصدیق کی گئی ہے، ان تصدیقی خطوط کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سیریز کے میچ آفیشلز کے بارے میں جلد فیصلہ کریگی اور توقع ہے کہ آج شام تک اس بارے میں اعلان کردیا جائے گا۔ دوسری جانب زمبابوے کرکٹ ٹیم کے کوچ ڈیو واٹمور پاکستان آنے کے بے چینی سے منتظر ہیں، اپنے ایک پیغام میں ڈیو واٹمور کا کہنا تھا کہ وہ بطور حریف کوچ پاکستان جانے کا انتظار کررہے ہیں ۔ اُن کا کہنا تھا کہ اس بہانے پُرانے دوستوں سے ملاقات کا بھی موقع ملے گا۔ اُنہوں نے کہا کہ زمبابوے کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی پچھلے 3 ہفتوں سے اس دورے کیلئے سخت محنت اور ٹریننگ کررہے ہیں ، وہ پاکستان کیخلاف اس سیریز میں کامیابی کیلئے پُرعزم ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.