7 اگست 2015
وقت اشاعت: 21:0
سینئر کھلاڑیوں اور پی سی بی میں سینٹرل کنٹریکٹ پر تنازع
جیو نیوز - لاہور..........پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑیوں اور پی سی بی کے درمیان سینٹرل کنٹریکٹ پر تنازع پیدا ہوگیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق فریقین کے درمیان تنازع سینٹرل کنٹریکٹ میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے میچ وننگ بونس ختم کرنے پر ہوا ہے، کھلاڑیوں کا موقف ہے کہ سینٹرل کنٹریکٹ سے وننگ بونس کی شق ختم نہ کی جائے ،دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ سینٹرل کنٹریکٹ میں پیسے بڑھادیئے گئے ہیں، اس لیے میچ وننگ بونس کی شق کی ضرورت نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق اگر کھلاڑیوں اور پی سی بی کے درمیان تنازع طے پاگیا تو دورہ زمبابوے کے دوران کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دے دیا جائے گا۔