تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
7 اگست 2015
وقت اشاعت: 21:16

زمبابوے کرکٹ ٹیمکا دورہ، سیکیورٹی کی فل ڈریس ریہرسل

جیو نیوز - لاہور.......لاہور پولیس نے زمبابوے کرکٹ ٹیم کے دورے پر سیکیورٹی کی فل ڈریس ریہرسل کی،قذافی سٹیڈیم میں اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے سی سی پی او لاہور کیپٹن ریٹائرڈ امین وینس کا کہنا تھا کہ انھوں نے پاکستان کے غیر محفوظ ہونے کا تاثر ختم کرنا ہے۔لاہور میں پولیس کے تین ہزار سے زائد اہلکاروں نے مقامی ہوٹل سے قذافی سٹیڈیم تک فل ڈریس ریہرسل کی۔ مال روڈ کو عام ٹریفک کے لئے کچھ دیر بلاک رکھا گیا،ریہرسل میں پولیس کی کوئیک رسپانس فورس،ایلیٹ فورس کے جوان،کمانڈوز اور رینجرز کے جوانوں نے حصہ لیا۔ سی سی پی او لاہور کیپٹن ریٹائرڈ امین وینس نے قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مہمان ٹیم کے دورے پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ قذافی سٹیڈیم میں اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئےصوبائی وزیرداخلہ کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ نے کہا کہ بھارت جو مرضی کر لے ، پاک زمبابوے سیریز کامیاب بناکر دکھائیں گے، دہشت گردی اور افراتفری کے پیچھے بھارتی خفیہ ایجنسی را کا ہاتھ ہے،بھارتی میڈیا پاک زمبابوے سیریز کیخلاف پراپیگنڈا کررہا ہے ۔ پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد کا کہنا تھا کہ زمبابوے کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان بڑی اہمیت کا حامل ہے،اس کامباب سیریزکےبعد دیگرانٹرنیشنل ٹیموں کو مدعوکرنے کی پوزیشن میں ہونگے۔ مہمان ٹیم کے دورے پر قذافی اسٹیڈیم کے قرب و جوار میں جیمرز نصب کر دیئے گئے ہیں ، سیریز کر دوران موبائل فون سروس معطل رکھے جانے کا امکان ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.