8 اگست 2015
وقت اشاعت: 2:44
روم ماسٹر ٹینس ٹورنامنٹ :نواک جوکووچ اور ماریہ شراپوا نے جیت لیا
جیو نیوز - روم .......سربیہ کے نواک جوکووچ نے روم ماسٹر ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا ،ویمنز مقابلوں میں روس کی ماریہ شراپوا فاتح رہی۔ روم میں کھیلے گئے ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں سربیہ کے نواک جوکوچ نے روجر فیڈرر کے خلاف پہلا سیٹ چھ چار سے جیت لیا،دوسرے سیٹ میں بھی روجر فیڈرر ورلڈ نمبر ون کے آگے بے بس نظر آئے،جوکوچ نے سیٹ چھ تین سے جیت کر ٹائٹل بھی اپنے نام کرلیا ۔ویمنز مقابلوں میں روس کی ماریہ نے اسپین کی Carla Suarez Navarro کو شکست دیکر ٹائٹل جیت لیا ،ماریہ شراپوا کی جیت کا اسکور چار چھ سات پانچ اور چھ ایک رہا۔