تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
8 اگست 2015
وقت اشاعت: 2:44

زمبابوے کرکٹ ٹیم کی آمد سے قبل قذافی اسٹیڈیم کی سیکیورٹی سخت

جیو نیوز - لاہور ........پاک زمبابوے کرکٹ سیریز کیلئے قذافی اسٹیڈیم اور اردگرد سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔اسٹیڈیم کے تمام داخلی اور خارجی راستے بند کر کے پولیس اور پی سی بی عملہ تعینات کر دیا گیا۔کرکٹ سیریز کے موقع پر قذافی اسٹیڈیم کے سیکیورٹی پلان پر انتہائی سختی سے عمل درآمد کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس میں کسی قسم کے جھول یا غفلت کی گنجائش نہیں چھوڑی گئی۔زمبابوے ٹیم کی آمد سے قبل ہی سیکیورٹی پلان پر عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے ۔عام لوگوں کیلئے اسٹیڈیم کے تمام داخلی اور خارجی راستے بند کر دئیے گئے ہیں اور ان پر پولیس اور پی سی بی کا عملہ تعینات کردیا گیا ہے ، غیر متعلقہ پولیس اہلکاروں کو بھی داخلے کی اجازت نہیں دی جارہی،میچز کے موقع پر صرف مقررہ دروازوں سے اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہو گی ۔گاڑیوں کی پارکنگ بھی تھوڑی دور رکھی گئی ہے، جہاں سے شائقین پیدل چل کر اسٹیڈیم میں داخل ہو سکیں گے ۔قذافی اسٹیڈیم میں سڑکوں اور گراؤنڈز کی صفائی ستھرائی کا کام جاری ہے اور سڑکوں کو دھو کر چمکایا جا رہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.