تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
8 اگست 2015
وقت اشاعت: 4:5

نوعمر حیدر علی کا نیا ریکارڈ،کراچی انڈر16 کی جانب سے 249 رنز

جیو نیوز - کراچی.......پی سی بی انڈر 16 کرکٹ ٹورنامنٹ میں حیدر علی نے 249 رنز بناکر رکارڈ بنا دیا،چار سدہ کے نوعمر کھلاڑی نے عزم و حوصلے سے دہشتگردی کو شکست دے دی، حیدر علی نے اپنے اندر چھپے ٹیلنٹ کو ختم نہیں ہونے دیا۔پی سی بی انڈر 16 کرکٹ ٹورنامنٹ میں حیدر علی نے 249 رنز بناکر رکارڈ بنا دیا،چار سدہ کے نوعمر کھلاڑی نے عزم و حوصلے سے دہشتگردی کو شکست دے دی، حیدر علی نے اپنے اندر چھپے ٹیلنٹ کو ختم نہیں ہونے دیا۔ہوٹل کا ویٹر کرکٹر بن گیا،جی ہاں،یہ ہے چار سدہ کا 16 سالا حیدر علی۔دہشتگردی نے علاقے میں حالات خراب کیے تو2011 میں خاندان نے کراچی کا رخ کیا۔ یہاں آکر حیدر علی نے کام کے ساتھ ساتھ تعلیم کا سلسلہ شروع کیا،دن میں اسکول،شام 6 سے رات 2 بجے تک سپر ہائی وے پر قائم ایک ہوٹل میں ویٹر کی نوکری،اور پھر اسی دوڑتی بھاگتی زندگی میں اپنے شوق یعنی کرکٹ کے لیے بھی وقت نکالنا یہ سب اتنا آسان نا تھا۔ حیدرعلی کے پانچ بہن بھائی ہیں اور والد پک اپ ڈرائیور ہیں، دو کمروں کے مکان میں رہنے والی حیدر کی فیملی کی زندگی انتہائی سادہ ہے۔ سخت محنت کے باوجود حیدر کرکٹ کو پورا ٹائم دیتا ہے، کچھ کرنے کی دھن ہو تو پھر کوئی مشکل، مشکل نہیں۔ اسی محنت اور لگن نے حیدر علی کو کراچی انڈر 16 کا حصہ بنایا اور پھر ہوٹل کے اس ویٹر نے وہ کردکھایا جس کا خواب ہر کوئی دیکھتا ہے۔ پی سی بی انڈر 16 کرکٹ ٹورنامنٹ میں حیدر علی نے حیدر آباد کے خلاف 249رنز بناکر نیا ریکارڈ بنا دیا،اگلے میچ میں لاڑکانہ کے خلاف 128 رنز کی اننگز بھی کھیلی، حیدر علی کے شاندار کھیل نے نہ صرف سب کو حیران کیا بلکہ وہ خود بھی اس پر خوب نازاں ہے۔ حیدر علی کے شاندار کھیل پر کے سی سی اے کے صدر نے اُسے جو انعامی رقم دی، حیدر نے اُس سے کرکٹ کا تمام ضروری سامان خریدا، حیدر علی نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوالیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.