8 اگست 2015
وقت اشاعت: 4:5
امریکی شہرانڈیانا پولس میں ریس کی پریکٹس کے دوران حادثہ
جیو نیوز - نیویارک.......امریکی شہرانڈین ایپولس میں ریس کی پریکٹس کے دوران ایک کار حفاظتی دیوار سے ٹکرا گئی،حادثے میں برازیلی ریسرمعمولی زخمی ہوئے۔انڈین ایپولس میں کا ر ریس کی پریکٹس کے دوران برازیلی ریسر کی کار کو حادثہ پیش آیا، تیز رفتار کاربے قابو ہوکر دیوار سے جا ٹکرائی اورفضا میں لہرا گئی،کئی بار ٹکرانے کے بعد گاڑی کے پچھلے حصے کو شدید نقصان پہنچا۔ خوش قسمتی سے حادثے میں برازیلین ریسر معمولی زخمی ہو ئے،گاڑی کی شدید ٹکر کے بعد باہمت ہیلیو کار سے خود باہر نکل آئے۔