8 اگست 2015
وقت اشاعت: 4:37
آئی پی ایل،ورات کوہلی نے قانون کی دھجیاں بکھیر دیں
جیو نیوز - بنگلور .......بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی پی ایل میچ کے دوران ویرات کوہلی کو اپنی گرل فرینڈ انوشکا شرما سے ملاقات کرنے پر وارننگ جاری کردی ہے ۔بی سی سی آئی نے انڈین پریمئیر لیگ کی ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان ویرت کوہلی کوقانون کی دھجیاں اڑانے پر وارننگ جاری کردی ہے ۔ بھارتی اخبار کے مطابق اتوار کو چنا سوامی اسٹیڈیم میں رائل چیلنجرز اوردلی Daredevils کے مقابلے کے دوران بارش ہوگئی تھی، جس کی وجہ سے کھیل کچھ دیر کیلئے روکنا پڑا۔اس دوران کوہلی اپنی گرل فرینڈ سے ملنے وی آئی پی انکلوژر جاپہنچے ۔ دونوں نے کچھ وقت ساتھ گزارا،اور تصویریں بھی بنوائیں، کوہلی کی اس حرکت پربی سی سی آئی حرکت میں آئی اور کوہلی کو وارننگ جاری کردی ۔قانون کے مطابق دوران میچ کھلاڑیوں کے اپنے رشتے داروں اور دوستوں سے ملنے پر پابندی عائد ہے۔