تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
8 اگست 2015
وقت اشاعت: 4:38

لاہور ،زمبابوے ٹیم کیلئے روایتی لاہوری ناشتے کا اہتمام

جیو نیوز - لاہور ......لاہور کے فائیو اسٹار ہوٹل میں مقیم زمبابوےکی ٹیم کیلئے روایتی لاہوری ناشتے کا اہتمام کیا گیا۔عام لوگوں کو اس ہال میں آنے کی اجازت نہ تھی ،زمبابوے ٹیم کے کھلاڑیوں کو لاہور کے فائیو اسٹار ہوٹل میں ٹھہرایا گیا ہے ۔رات آرام کرنے کے بعد صبح مہمان ٹیم نے ہوٹل کے ہال میں ناشتہ کیا ۔ناشتے میں لاہور کی روایتی ڈشز پراٹھا آملیٹ ،نان چنے،حلوہ پوری،چکن نہاری،آلو کی بھجیارکھی گئیں ۔ابلے ہوئے انڈےکیساتھ تربوز، مالٹے کا جوس اور چائے بھی ناشتے میں شامل تھی ۔ہوٹل میں کرکٹ کا بھرپور ماحول اور سماں ہے ،لابی،ہال اور راہداریوں کو کرکٹ بیٹ،ہیلمٹ،گیند اور کھلاڑیوں کی تصاویر سے سجایا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.