8 اگست 2015
وقت اشاعت: 5:48
انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی سے بہت خوشی ہے، شاہدآفریدی
جیو نیوز - کراچی ......شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی سے بہت خوشی ہے، زمبابوے کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد سے پاکستانی کرکٹ پر چھ سال سے چھائی خزاں کے بعد بہار آگئی ہے، غیرملکی خبرایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان ٹوئینٹی ٹوئینٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی سے بہت خوشی ہے، پاکستانی کرکٹ پر چھ سال سے چھائی خزاں ختم ہوکر بہار آگئی ہے،انہوں نے کہا کہ پاکستان آمد پر زمبابوے ٹیم کی ہمت و جرات کی تعریف کی جانی چاہیئے جنہوں نے پاکستان آکرکرکٹ کے شائقین کو خوش کیا ہے، دوسری طرف ہوم گراؤنڈ میں پہلی بار کھیلنے والے پاکستان ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہرعلی کا کہنا تھا کہ زمبابوے ٹیم کی پاکستان آمد ان پاکستانی کھلاڑیوں کے لیے بےحدخوشی کا باعث ہے جنہوں نےابتک ہوم گراؤنڈ کا مزہ نہیں لیا تھا، انہوں نے کہا کہ کرکٹ شائقین اپنے کھلاڑیوں کو وطن میں کھیلتا دیکھنا چاہتے ہیں، زمبابوے سیریز سے نوجوان کھلاڑیوں کو تقویت ملے گی، دعا ہے کہ یہ سیریز خیریت سے کامیاب ہو تاکہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کا راستہ کھل جائے،،،