8 اگست 2015
وقت اشاعت: 8:44
پاکستان کرکٹ کے نائب کپتان سرفراز احمد رشتہ ازدواج میں منسلک
جیو نیوز - کراچی......پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان اور وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ۔ شادی کی تقریب دھوم دھام سے کراچی میں انجام پائی ۔کرکٹ کٹ کی بجائے شیروانی ، سر پر ہیلمٹ کی جگہ قلا ۔ یہ ہیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان سرفراز احمد ۔وکٹ کیپر بیٹس مین کے پویلین سے کریز سے آتے جاتے مناظر تو نئے نہیں لیکن منگل کو وہ زندگی کی نئی اننگز کا آغاز کرنے نکلے ۔ شادی مقامی ہال میں خوشبخت اختر کے ساتھ انجام پائی ، جس میں سرفراز کے قریبی دوستوں اور رشتہ داروں نے شرکت کی ۔اب شادی کے بعد ہونے والی دعوتوں کے ساتھ ساتھ سرفراز احمد کرکٹ کی مصروفیات بھی نبھاتے رہیں گے اور لاہور میں زمبابوے کیخلاف دونوں ٹی ٹوینٹی میچز کیلئے ٹیم کو دستیاب ہوں گے جس کے بعد پچیس مئی کوولیمے کی تقریب کراچی میں ہوگی ۔