29 فروری 2016
وقت اشاعت: 17:8
اینڈی مرے آسٹریلین اوپن کے تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئے
جیو نیوز - ملبورن......برطانوی ٹینس پلیئر اینڈی مرے نے جیت کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے آسٹریلین اوپن کے تیسرے رائونڈ میں جگہ بنا لی۔
دوسرے رائونڈ میں عالمی نمبر دو برطانیہ کے اینڈی مرے نے آسٹریلوی حریف سیم گروتھ کو بآسانی اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی اور تیسرے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کیا۔ ان کی جیت کا سکور 6-0 ، 6-4 اور 6-1 رہا۔
کینیڈا کے ملوس رانک، پرتگال کے جووائو سوزا، امریکا کے جان ازنر اور فرانس کے گیل مونفس نے بھی اپنے اپنے میچ جیت کر تیسرے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔