3 مارچ 2016
وقت اشاعت: 16:4
ٹی20رینکنگ؛پاکستان کا کوئی بلے بازٹاپ ٹین میں شامل نہیں
جیو نیوز - دبئی......آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی کی پلئیرز رینکنگ جاری کردی ۔کیوی کپتان،کین ولیمسن پہلی مرتبہ ٹاپ ٹین میں شامل ہوگئے ۔
تازہ ترین رینکنگ کے مطابق کیوی کپتان کین ولیمسن ، ٹاپ ٹین بیٹسیمون کی فہرست میں شامل ہوگئے ،جبکہ آسٹریلیا کے ایرن فرنچ پہلے اور بھارت کے ویرات کوہلی دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔
پاکستان کا کوئی بھی بیٹسمین ،ٹاپ ٹین میں شامل نہیں ،بولرز کی فہرست میں ویسٹ انڈیز کے سمیوئل بدری پہلے ،بھارت کے ایشون دوسرے اور آفریدی تیسرے نمبرپر ہیں ،آل راؤنڈرز میں آفریدی کا دوسرا نمبر ہے ۔