تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
4 مارچ 2016
وقت اشاعت: 21:52

پاکستان اولمپک ایسوی ایشن کے انتخابات مکمل ہو گئے

جیو نیوز - لاہور......پاکستان اولمپک ایسوی ایشن کے انتخابات مکمل ہو گئے۔ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق جنر ل عارف حسن صدارت کے لئے 80و وٹ لیکر کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ سیکرٹری کی سیٹ کے لئے خالد محمود 82 وٹ لے کر کامیاب ہوئے ۔

لاہور کے مقامی ہوٹل میں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کا انتخابات منعقد ہوئے جس میں جنر ل (ر) عارف حسن اور جنرل( ر) اکرم ساہی کے درمیان صدارت کے عہدے کے لئے مقابلہ ہوا جس میں عارف حسن 80 کو جبکہ اکرم ساہی 35 وٹ حاصل کر سکے ۔

سیکرٹری کی سیٹ پر خالد محمود 82 وٹ لے کر کامیاب ہوئے ،خالد محمود کے مد مقابل امیدوار ادریس حیدر28 اور خلیل احمد سندھو 7 ووٹ لے سکے۔پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے انتخابات کے نتائج کا باقاعدہ اعلان انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کی کلیرئنس کے بعد ہوگا ۔جنر ل (ر )عارف حسن کا کہنا تھا کہ ہمیں سپورٹس کے لیے مل جل کر کام کرنا ہو گا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.