تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
7 مارچ 2016
وقت اشاعت: 17:47

محمد عامرپر اسکینڈ ل کی پرچھائیاں باقی، تماشائی نے ڈالر دکھادیا

جیو نیوز - ویلنگٹن.... اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل ابھی تک قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمدعامر کا تعاقب کررہا ہے حالانکہ وہ اس جرم میں سزا بھی کاٹ چکے ہیں۔

گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے خلاف ویلنگٹن میں کھیلے گئے ایک روزہ میچ میں عامر کو اس وقت شدید خفت کا سامنا کرنا پڑا جب ایک تماشائی نے بار بار انہیں ڈالر ہوا میں لہرا کر دکھائے۔ گو کہ عامر کی شکایت پر تماشائی کو گراؤنڈ سے باہر نکال دیا گیا لیکن عامر کے لئے یہ صورتحال انتہائی پریشان کن تھی۔

شاہد آفریدی نے قومی ٹیم کو مشورہ دیا کہ عزت سے فائٹ کر کے ہارو،یک دم ہتھیار نہیں ڈالو،آفریدی نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ کھلاڑی اب غلطیاں نہیں دہرائیں گے،ویسے نیوزی لینڈ کےخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان کو دوسرے میچ میں دس وکٹ سے اور تیسرے میچ میں 95 رنز سے شکست ہوئی تھی۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.