9 مارچ 2016
وقت اشاعت: 3:53
پاکستان اورنیوزی لینڈ کا دوسرا ون ڈے کل کھیلا جائیگا
جیو نیوز - نیپئر...... پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ کل نیپئرمیں کھیلا جائے گا۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح6بجے شروع ہوگا۔
پہلے ون ڈے میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 70رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر سے برتری حاصل کر رکھی ہے۔
نیپیئر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ، جس کی وجہ سے میچ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔خراب موسم کی وجہ سے ٹیم پاکستان آج پریکٹس بھی نہ کر پائی۔
گرین شرٹس کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ محمد عامر فٹ ہو گئے، البتہ شعیب ملک جو ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی پین کلر لگا کر کھیلے دوسرے ون ڈے میں بھی ان کی شرکت کے امکانات کم ہی ہیں، اگر موسم سیٹ رہا تو کل میچ صبح چھ بجے شروع ہوگا۔