تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
9 مارچ 2016
وقت اشاعت: 6:35

پے درپے شکست سے ٹیم مینجمنٹ پریشان،دو گھنٹے طویل میٹنگ

جیو نیوز - نیپیئر.....دورہ نیوزی لینڈ میںپاکستان کرکٹ ٹیم کی پے در پے شکست نے ٹیم مینجمنٹ کو پریشان کر دیا ، طویل اجلاس میں شکست کی وجوہات پر غورکیا گیا۔

دوگھنٹے طویل میٹنگ میں کوچز کا نزلہ وہاب ریاض اور عمادوسیم پرگرا لیکن احمدشہزاد اور صہیب مقصود کو کچھ نہیں کہا گیا۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پہلے ٹی 20سیریز میں پاکستان کو دو۔ایک سے شکست دی ، پھر پہلا ون ڈے انٹرنیشنل بھی اپنے نام کرلیا، ان پے در پے ناکامیوں سےپریشان ٹیم مینجمنٹ نے طویل اجلاس کیا۔

اجلاس کے دوران بالنگ کوچ مشتاق احمد نے تو یہ بھی کہہ دیا کہ عماد وسیم ایروگینٹ ہے،کسی کی سنتا نہیں ۔

ہیڈکوچ وقاریونس نے کہا کہ وہاب کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا ، بیٹسمینوں کی خراب کارکردگی کے باوجود ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ رنز بھلے نہ بنیں ، انداز جارحانہ ہی ہونا چاہئے ۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی کے کپتان شاہد آفریدی تو ایک روز پہلے عمر اکمل اور احمد شہزاد کو وارن کر چکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.