تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
9 مارچ 2016
وقت اشاعت: 20:49

ماسٹرز چمپئنز لیگ کاکل سے امارات میں آغاز

جیو نیوز - کراچی.......ریٹائرڈ کرکٹرز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی ایونٹ ماسٹرز چمپئنز لیگ کا آغاز کل ہورہا ہے،کرکٹ کی دنیا کے بڑے پلیئرز سے سجی ماسٹر زچمپئنز لیگ کا ایونٹ متحدہ عرب امارات میںآغاز 28 جنوری سے 13 فروری تک کھیلا جائے گا۔

ماسٹر ز چیمپئنز لیگ میں چھ ٹیمیں شریک ہوں گی،ایونٹ میں مجموعی طور پر 90کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں، پہلے میچ میںکئی سپر اسٹار کھلاڑی اپنا رنگ جمائیں گے، جیو سوپر اور جیو تیز میچ براہ راست نشر کرے گا۔استادوں کے استاد کل ماسٹر زچمپئنز لیگ میں جگمگائیں گے ۔پہلا ٹاکرا ،لبرا لیجنڈز اور جیمنی عربینز کے درمیان ہوگا،دونوں ہی ٹیمیں ِ سپر اسٹار سے بھری پڑی ہیں ،عربینز کے کپتان وریندر سہواگ ہیں تو انہیں ساتھ حاصل ہوگا کمار سنگاکارا، مرلی دھرن اور ثقلین مشتاق کا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.