تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
13 مارچ 2016
وقت اشاعت: 13:6

پی سی بی کا علیم ڈارکیلئے دس لاکھ روپے کا چیک

جیو نیوز - لاہور......پاکستان کرکٹ بورڈ کےچیئرمین شہریار خا ن نے ٹیسٹ سپروائز کرنے کی سنچری مکمل کرنے پرآئی سی سی ایلیٹ پینل امپائر علیم ڈار کو دس لاکھ روپے کا چیک انعام میں دیا جبکہ حکومت سے اُن کو ستارہ امتیاز دینے کی بھی سفارش کی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کےچیئرمین شہریار خان نے قومی ون ڈے کپ کی اختتامی تقریب کے موقع پر ایلیٹ امپائر علیم ڈار کی خدمات کو سراہتے ہو ئے انہیں دس لاکھ روپے کا چیک اور شیلڈ پیش کی، شہریار خان نے کہا کہ علیم ڈار ایک ٹاپ امپائر ہیں اور پاکستان کا اعزاز ہیں۔علیم ڈار کا کہنا ہے کہ وہ آج جس مقام پر ہیں اس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کا بہت ہاتھ ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.