تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
15 مارچ 2016
وقت اشاعت: 1:29

اظہر علی لاہور قلندر کے کپتان مقرر

جیو نیوز - لاہور......قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی کو لاہور قلندر کا کپتان مقرر کر دیا گیا جبکہ یاسر شاہ کی جگہ سری لنکا کے اجنتا مینڈیس ان ایکشن ہوں گے۔

لاہور قلندر کے روح رواں رانا فواد نےایک مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کے دوران کرکٹر اظہر علی کو لاہور قلندر کا کپتان بنانے کا اعلان کیا۔

اس موقع پر ٹیم کے ایڈوئزر اعجاز احمد نے کہا کہ اظہر علی ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ میں اپنا لوہا منوا چکے ہیں، اب وہ ٹی 20 میں نئے روپ میں دکھائی دیں گے ۔

ٹیم منیجر سمین رانا کے مطابق کرس گیل ٹورنامنٹ کھیلیں گے تاہم کسی بھی وجہ سے ان کے نہ کھیلنے کی صورت میں ڈل پورٹ ٹیم میں ان ایکشن ہو ںگے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.