تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
15 مارچ 2016
وقت اشاعت: 14:48

آج ہمارا دن نہیں تھا بد قسمتی سے ہار گئے ،اظہر علی

جیو نیوز - آکلینڈ ....... قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی نے آکلینڈ میں کھیلے جانے والے سیریزکے تیسرے اور آخری میچ میں شکست پر افسوس کا اظہار کرتے کہاہے کہ آج ہمارا دن نہیں تھا بد قسمتی سے ہار گئے ۔

اظہر علی نے کہاکہ مقررہ اوور ز میں 40رنز مزید بنا سکتے تھے تاہم بد قسمتی سے وکٹیں گنوا دیں ۔ہم نے اچھا کھیلا لیکن میچ میں جیت حاصل نہیں کر سکے۔

اظہرکہنا تھا کہ ٹیم میں مستقل مزاجی نظر نہیں آتی ۔ گپٹل اور ولیم سن نے اچھی پارٹنرشپ قائم کی۔

نیوزی لینڈ نے ٹی ٹوئینٹی سیریز کے بعدتیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں کامیابی حاصل کرکےسیریز اپنے نام کر لی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.