تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
15 مارچ 2016
وقت اشاعت: 20:27

آسٹریلین اوپن کا فائنل نوواک جوکووچ نے جیت لیا

جیو نیوز - میلبرن........سال کا پہلا گرینڈ سلم ٹائٹل آسٹریلین اوپن سربیا کے نوواک جوکووچ نے اپنے نام کرلیا، فائنل میں برطانیہ کے اینڈے مرے کو اسٹریٹ سیٹ سے شکست دے دی۔

وکٹوریا کورٹ پر جوکو وچ کا جادو سر چڑھ کر بولا ، فائنل معرکے میں برطانیہ کے اینڈے مرے کو اسٹریٹ سیٹ سے شکست دی، جوکووچ نے پہلا سیٹ 1-6 کے آسان مارجن سے جیتا، دوسرے سیٹ میں اینڈے مرے نے پھرتی دکھائی مگر کامیابی نہ سمیٹ سکے۔

آخری سیٹ پر دلچسب مقابلہ ہوا، بازی کبھی جوکووچ تو کبھی اینڈے مرے کے کورٹ پررہی لیکن فتح سمیٹی جوکووچ نے۔ انھوں نے اینڈے کو 1-6، 5-7 اور 6-7 کے پوائنٹس سے ہرایا۔ جوکووچ نے آسٹریلین اوپن کا ٹائٹل چھٹی مرتبہ حاصل کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.