تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
16 مارچ 2016
وقت اشاعت: 20:4

امریکا کی جنیفر سحر کا انڈور پول والٹ میں نیا ریکارڈ

جیو نیوز - نیویارک.......امریکا کی جنیفر سحر نے انڈور پول والٹ میں نیا ریکارڈ قائم کردیا۔ انہوں نے ایک سینٹی میٹر کے فرق سے اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا ۔

امریکی ریاست نیویار ک میں جاری گولڈن ایگل ملٹی اینڈ انویٹیشنل ایونٹ میں امریکی ایتھلیٹ جنیفر سھر نے انڈور پول والٹ میں نیا رکارڈ بنادیا۔انہوں نے پانچ اعشایہ صفر تین میٹر کی چھلانگ لگاکر یہ رکارڈ قائم کیا ۔

اس قبل بھی اس رکارڈ کی مالک جنیفر سحر ہی تھیں انہوں نے 2013 میکسیکو میں 5.02 میٹر کی چھلانگ لگائی تھی ۔روس کی یلینینا ائیز ن بیوا پول والٹ کی آؤٹ کیٹگری میں 5.06 میٹر کے ساتھ عالمی ریکارڈ کی حق دار ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.